انجینئرنگ کی طالبہ کی ہسپتال میں ہلاکت کے خلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

انجینئرنگ کی طالبہ کی ہسپتال میں ہلاکت کے خلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) انجینئر نگ یونیورسٹی کی طالبہ شہروزہ کی ہلاکت کے حوالے سے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ہے۔یہ قرارداد ن لیگ کے اراکین پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر اور سعدیہ تیمور نے جمع کروائی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انجینئر نگ یونیورسٹی کی طالبہ شہروزہ کی جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کی تحقیقات کی جائیں۔شہروزہ کی موت ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے ہوئی۔

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ شہروزہ کی موت کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے محکمہ صحت خصوصی بورڈ قائم کرے۔ بورڈ کی سفارشات وزیر صحت اس معززایوان میں پیش کریں۔اراکین اسمبلی کو حقائق سے آگاہ کیا جائے شہروزہ کی موت کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -