لیسکو کے آٹھوں سرکل میں ریکوری ڈے منایا گیا

لیسکو کے آٹھوں سرکل میں ریکوری ڈے منایا گیا

  

لاہور(پ ر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق لیسکو کی جانب سے آٹھوں سرکلز میں گزشتہ ریکوری ڈے کے طور پر کام کیا گیا جہاں تمام افسران اور اسٹاف نے مئی کے مہینے کے آخری ہفتے میں کمپنی کی ریکوری کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے اقدامات کئے۔ اسی سلسلے میں ایس ای سینٹرل سرکل محمد نعیم نے اپنے سرکل کی ریکوری کو بہتر بنانے کے لئے ڈی سی ایم وسیم اقبال اور ڈی ڈی ٹی کے ہمراہ ٹاؤن شپ ڈویژن کا دورہ کیا اور ریکوری کی صورتحال کا جائزہ لیا اس کے ساتھ ساتھ سول لائنز، شاہ پوراور سمن آبادڈویڑن کے ایکسئینز اور ایس ڈی اوز کے ساتھ میٹنگ بھی کی۔ واضح رہے کہ اس کے ساتھ ساتھ بجلی چوروں کو ڈٹیکشن بلز چارج کرنے اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -