سرمایہ داری نظام میں ادارے بھی اپنا فائدہ سوچتے ہیں،اشرف بھٹی

سرمایہ داری نظام میں ادارے بھی اپنا فائدہ سوچتے ہیں،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے تحریک انصاف حکومت کی گڈ گور نینس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہنے کو تو زبانی طور پر فیسوں میں کمی کی گئی مگر ابھی تک طالب علموں کی تشویش کم نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے اس وقت ملک بھر میں نحوست کے سائے پروان چڑھ رہے ہیں۔

وزیر اعظم جو کبھی کہا کرتے تھے کہ سال 2020کامیابیوں کا سال ثابت ہو گا مگر افسوس کی بات ہے کہ یہی سال پاکستانیوں پر اب تک سارے سالوں سے بھاری ہو چکا ہے اور اس کی نحوست کی وجہ سے ہر طرف عوام میں ایک پریشانی بے چینی اور دکھ کی فضاء قائم ہو چکی ہے اس لئے ضرورت تواس امر کی ہے کہ پی ٹی آئی جیسی منحوس حکومت کو جلد سے جلد رخصت کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -