کورونا وائرس نے کاروباری سرگرمیوں کو غیر معمولی نقصان پہنچایا

کورونا وائرس نے کاروباری سرگرمیوں کو غیر معمولی نقصان پہنچایا

  

لاہور (سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے صدر گل محمد مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں کو غیرمعمولی نقصان ہوا ہے جس کی وجہ سے ہماری کمزور معیشت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔لیکن کرونا وائرس کے خلاف چین کے رول ماڈل کی پیروی کرتے ہوئے وباء سے بھی بہت جلد چھٹکارا مل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ معاشی چیلنجوں پر قابو پانے کا بہترین حل صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -