مولانا غلام محمد سیالوی کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،علماء

مولانا غلام محمد سیالوی کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،علماء

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مختلف مکاتب فکر کے لئے علماء کرام نے ممتاز عالم دین مولانا غلام محمدسیالوی ؒکی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ مولانا غلام محمدسیالوی کی زندگی خوف الہیٰ اورعشق رسول ؐسے عبارت تھی۔ ملک و قوم کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ دارلعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرقبلہ ایاز، دارالعلوم جامعہ نظامیہ اورتنظیم المدارس کے ناظم اعلیٰ صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ ہزاری، تحریک منہاج القرآن کے رہنماعلامہ فرحت شاہ نے، مکتب اہل حدیث کے نمائندہ وممبراسلامی نظریاتی کونسل راناشفیق احمدپسروری، علامہ امداد اللہ نعیمی،سید حبیب عرفانی،سینئر صحافی نوید چودھری،پیر سید شہباز احمدسیفی،مولانا نعیم جاوید نوری،مفتی انتخاب احمد نوری،مسعود اختر ہزاری،علامہ خلیل الرحمان،ملک اللہ بخش کلیارممبر اسلامی نظریاتی کونسل، علامہ قاسم علوی،پروفیسر لیاقت علی صدیقی،علامہ ممتاز احمد ربانی،علامہ مختار احمد حبیبی،مولانا آفتاب احمد رانجھا،علامہ امانت رسول،ملک محبوب الرسول قادری،نواز کھرل اور اسلامی نظریاتی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر اکرام الحق ودیگر نے اظہار تعزیت کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -