لاک ڈاؤن میں ٹائیگر فورس کہیں نظر نہیں آئی،رابعہ فاروقی

لاک ڈاؤن میں ٹائیگر فورس کہیں نظر نہیں آئی،رابعہ فاروقی

  

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ابھی تک عوام کی فلاح کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا، لاک ڈاؤن میں ٹائیگر فورس کہیں نظر نہیں آئی،ٹائیگر فورس کے نام پر حکومت کے خلاف ایک نیا سیکنڈل بن رہا، وہ دن دور نہیں جب ٹائیگر فورس کے نام پر لوٹ مار کے معاملات سامنے آئیں گے، انہوں نے کہاکہ حکومت کا کردارر عوام کے لیے سہولیاتی ادارے کا ہونا چاہیے مگر موجودہ صورتحال اس کے برعکس ہے۔

،عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے بجائے ان سے سہولتیں چھینی جارہی ہیں، ایک طرف مہنگائی کا طوفان بپا ہے تو دوسری طرف عوام سے دھوکہ دہی کی جارہی ہے،یہ کیسی حکومت ہے کہ جو عوام کو دھوکہ دے رہی ہے، ٹیکسوں کا نظام پیچیدہ اور موجودہ ٹیکس دہندگان پر بوجھ بڑھا نے سے پاکستانی عوام غیر ضروری دباؤ کی وجہ سے مشکلات کاشکار ہیں، لاک ڈاؤن میں عوام کو کسی قسم کاریلیف نہیں مل سکا، عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -