کاروباری طبقہ کو ریلیف دینے کیلئے بجلی سستی کی جائے

کاروباری طبقہ کو ریلیف دینے کیلئے بجلی سستی کی جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر) ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے مرکزی چیئرمین شیخ عبدالمنان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں مناسب کمی کی جائے جس سے کاروبار کی لاگت کم ہو گی، کاروباری سرگرمیوں کو بحال کرنے میں سہولت ہو گی اور گرتی ہوئی برآمدات میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے بجلی کے نرخوں میں کمی کی جائے جس سے پیداواری سرگرمیوں کی لاگت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے تناظر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی تھی جو ایک قابل تعریف فیصلہ تھا جب کہ ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی تجویز کرسکتا ہے۔ تاہم، انہوں نے زور دیا کہ حکومت بجلی کے نرخوں میں بھی مناسب کٹوتی کرے جس سے پیداواری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی اور علاقائی / بین الاقوامی مارکیٹ میں ہماری برآمدات کو زیادہ مسابقتی بنایا جا سکے گا۔