نوازشریف کی تصویربھی مخالفین کیلئے خطرے کی علامت ہے،حنا پرویز

نوازشریف کی تصویربھی مخالفین کیلئے خطرے کی علامت ہے،حنا پرویز

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ نوازشریف کی ایک تصویر مخالفین کیلئے خطرے کی علامت بن جاتی ہے۔کرونا زدہ حکمران بغض نوازشریف میں اپنا ذہنی توازن کھوچکے ہیں۔موجودہ حکمرانوں نے غیر اخلاقی حرکتیں کرنے کی تمام حدیں پار کرلی ہیں۔

میاں نواز شریف بیمار آدمی ہیں، وہ دل کے مریض ہیں، ان کو باہر جا کر روزانہ آدھا گھنٹہ چہل قدمی کرنا پڑتی ہے۔وہ تھک گئے ہونگے تو بچوں اور گھر کی خواتین کے ساتھ کہیں آرام کر رہے ہونگے۔گھر کی خواتین کے ساتھ چھپ کر تصویر بناناگھٹیا ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہااگر یہ نیک کام تھا تو سامنے آکر تصویر بناتے۔چھپ کر تصویر بنانا بیمار ذہنیت کی عکاس ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -