وزیر اعظم کا آئندہ بجٹ میں صنعت،زراعت اور چھوٹے کاروبار کو ریلیف دینے کا حکم

  وزیر اعظم کا آئندہ بجٹ میں صنعت،زراعت اور چھوٹے کاروبار کو ریلیف دینے کا ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نے آئندہ بجٹ میں ریلیف کے لیے خصوصی ہدایات دے دیں۔ عمران خان نے کہا کہ صنعت، زراعت اور چھوٹے کاروبار کے استحکام کیلئے خصوصی اقدمات کیے جائیں۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق بجٹ میں صنعت وزراعت اور چھوٹے کاروبار کیلئے ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں ریلیف دیا جائے گا۔ درآمدی خام مال، مشینری اور زرعی آلات پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی 3 فی صد کم کی جا سکتی ہے جبکہ خسارہ پورے کرنے کیلئے نان ٹیکس آمدن بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے 1100 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں تاریخ کی سخت ترین کفایت شعاری مہم کا بھی اعلان ہوگا، وزارتوں اور محکموں میں نئی گاڑیاں اور ائیر کنڈیشنز کی خریداری اور دیگر پرتعیش اخراجات پر سخت پابندی عائد کرنے کی تجویز ہے۔

وزیراعظم/حکم

مزید :

صفحہ اول -