طیارہ حادثہ،ایئر بس ماہرین کا آج تحقیقات مکمل کر کے کل فرانس واپسی کا امکان

طیارہ حادثہ،ایئر بس ماہرین کا آج تحقیقات مکمل کر کے کل فرانس واپسی کا امکان

  

کراچی(سٹاف رپورٹر) قومی ائیر لائن کے طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے آنے والے ائیر بس کمپنی کے ماہرین آج تحقیقات مکمل کرکے کل واپس روانہ ہوجائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ائیر بس کمپنی کے ماہرین اپنے ساتھ بلیک باکس اور انجن کے بعض پرزے بھی لے جائے گی جبکہ کاک پٹ وائس ریکارڈر اور ڈیٹا فلائٹ ریکارڈر کو ائیربس ماہرین فرانس میں ڈی کوڈ کریں گے۔دوسری جانب ائیرکرافٹس ایکسیڈنٹس انویسٹی گیشن بورڈ کی پاکستانی ٹیم کا ایک رکن بھی فرانس کی ٹیم کے ساتھ جائے گا۔

طیارہ حادثہ

مزید :

صفحہ اول -