ای سی سی کا 3ماہ تک انرجی سپلائی اور قرضوں کی ادائیگیاں جاری رکھنے کا فیصلہ

ای سی سی کا 3ماہ تک انرجی سپلائی اور قرضوں کی ادائیگیاں جاری رکھنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ای سی سی نے 200 ارب روپے کے سکوک فنڈ کی تقسیم کے طریقہ کار،آئندہ تین ماہ تک انرجی سپلائی اور قرضوں کی ادائیگیوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے زیر صدارت گزشتہ روز ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں 200 ارب روپے کے سکوک فنڈ کی تقسیم کے طریقہ کار، آئندہ تین ماہ تک انرجی سپلائی اور قرضوں کی ادائیگیوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق آئندہ تین ماہ میں ٹیکسوں کی ضروریات پوری کرنا بھی اصول ہوگا۔وزارت انرجی کو بانڈز کی تقسیم سے متعلق آئندہ 2 ہفتوں میں تفصیلی فارمولا پیش کرنے کی ہدایت کی گئی،اجلاس میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کیلئے 66 کروڑ سے زائد کی گرانٹ منظور کرلی گئی،یہ رقم گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ایس ایم ائز پیکیج کے تحت بجلی صارفین کیلئے ہوگی۔

ای سی سی

مزید :

صفحہ اول -