کورونا کے سبب2ماہ سے بند مسجد نبویؐ کو کھولنے کا حکم

کورونا کے سبب2ماہ سے بند مسجد نبویؐ کو کھولنے کا حکم

  

مکہ المکرمہ (آئی این پی) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا لاک ڈاؤن کے باعث پچھلے 2 ماہ سے بند مسجدنبویؐ کو عام نمازیوں کیلئے کھولنے کی اجازت دیدی۔سعودی میڈیا کے مطابق مسجد نبوی میں 31 مئی سے عام نمازیوں کے داخلے کی اجازت ہوگی اور خادمین الحرمین الشریفین نے اس فیصلے کی منظوری بھی دیدی۔سعودی حکام کے مطابق احتیاطی تدابیرکے ساتھ مسجد نبویؐ کو عام نمازیوں کیلئے کھولنے کے احکامات دئیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجد نبویؐ میں 40 فیصد نمازیوں کو ابتدائی دنوں میں داخلے کی اجازت ہو گی اور حکام کی جانب سے مسجد نبوی ؐمیں کھلے فرش پر نماز ادا کرنے کی ہدایت کی گئی۔

مسجد نبویؐ

مزید :

صفحہ اول -