پا کستان نے چمن با رڈر کھول دیا افغان حکام کا انکار، شہری پھنس گئے

پا کستان نے چمن با رڈر کھول دیا افغان حکام کا انکار، شہری پھنس گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چمن (آئی ا ین پی) پاک افغان سرحد باب دوستی چمن کے راستے پاکستانی حکام کی جانب سے ہفتے کے روز ایک دن کیلئے پیدل آمدروفت کیلئے کھولنے کے اعلان کے بعد افغان حکام کی جانب سے بارڈر کھولنے سے انکار کیاگیا جس کی وجہ سے افغانستان جانے والے ہزاروں مسافر پاک افغان باب دوستی کے نزدیک پھنس گئے ہیں جبکہ اعلان کے بعد دور دراز علاقوں سے مسافروں کی بڑی تعداد نے با ب دوستی کا رخ کرلیا اور وہاں پر جمع ہوگئے جن کے ساتھ عورتیں اور بچے،بوڑھے مریض بھی تھے۔ باب دوستی کو کھولنے سے افغان حکام کی جانب سے انکار کے بعد مسافر شدید مایوس ہوگئے کیونکہ چمن شہرمیں رہائش اور رات گزارنے کی کوئی سہولت نہیں ہے جبکہ پاکستان آنے والے مسافروں کو مکمل طورپر قرنطینہ سینٹرمیں داخل کیاجاتاہیں۔ پاکستان میں پھنسے ہوئے افغانی مسافروں کی بڑی تعداد اب بھی پاکستان میں موجود ہیں۔
چمن بارڈر

مزید :

صفحہ اول -