طیارہ حادثہ، شہید سکواڈرن لیڈر زین العارف فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

  طیارہ حادثہ، شہید سکواڈرن لیڈر زین العارف فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے حادثے میں شہید ہونے والے سکواڈرن لیڈرزین العارف خان کی نماز جنازہ پی اے ایف بیس فیصل میں ادا کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کراچی میں ہونے والے المناک فضائی حادثے میں شہید سکواڈرن لیڈر زین العارف خان کی نماز جنازہ پی اے ایف بیس فیصل میں ادا کر دی گئی۔ وہ ائیر ہیڈ کوارٹرز میں تعینات تھے اور اپنے والدین کے ساتھ عید منانے کراچی جارہے تھے۔انکی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے کی گئی جس کے بعد میت تدفین کے لئے پاک فضائیہ کے حکام کے حوالے کی گئی تھی۔انکی نماز جنازہ میں ائیر وائس مارشل احمد حسن، ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف (انجینئرنگ)، ائیروائس مارشل عباس گھمن، ایئر آفیسر کمانڈنگ، سدرن ایئر کمانڈ اور پاک فضائیہ کے اہلکاروں،فوجی اور سول عہدیداران کے علاوہ شہید افسر کے لواحقین نے بھی شرکت کی۔ بعد ازاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ پی اے ایف بیس کورنگی کریک کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

زین العارف خان

مزید :

صفحہ اول -