نجی سکولوں نے فیسوں میں 20فیصد کمی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے

  نجی سکولوں نے فیسوں میں 20فیصد کمی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے

  

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت کی جانب سے پرائیویٹ سکولوں میں فیسوں میں دی جانیوالی 20فیصد کٹوتی کے احکامات کی انتظامیہ نے پرواہ نہ کرتے ہوئے جون کی پوری فیس وصولی کے واؤچر بچوں کے والدین کو بھجوادیے،جس پر والدین سراپا احتجاج ہیں، انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق کریسنٹ ماڈل ہائی سکول سمیت تمام سکولوں کی جانب سے جون کی فیسوں کی وصولی کیلئے گزشتہ روز واؤچر جاری کیے گئے جن میں حکومت کی جانب سے 20فیصد کٹوتی کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے پوری فیس ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔

نجی سکول فیس

مزید :

صفحہ اول -