پی آئی اے طیارہ حادثہ،5شہداء کی میتیں لاہور پہنچ گئیں،آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک

پی آئی اے طیارہ حادثہ،5شہداء کی میتیں لاہور پہنچ گئیں،آہوں اور سسکیوں میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) کراچی طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے پی آئی اے کے شہید فرسٹ آفیسر عثمان اعظم، شہید فلائٹ سٹیورڈ عبدالقیوم اشرف، شہید ائر ہوسٹس آمنہ عرفان،مسافر فضل الرحمن اور وحیدہ رحمان کی میتیں گزشتہ روز لاہور پہنچ گئیں۔پی آئی اے کے فرسٹ آفیسر شہید عثمان اعظم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، مرحوم کو صدر کے علاقے میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔شہیدفرسٹ آفیسر عثمان اعظم کا جسد خاکی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے گزشتہ روز لاہور پہنچایا گیا، جہاں کارگو کمپلیکس میں پی آئی اے کے عملے نے شہید کی نماز جنازہ ادا کی۔شہید عثمان اعظم کا جسد خاکی گھر پہنچا تو کہرام مچ گیا، اہل علاقہ کی بڑی تعداد پہنچ گئی، ہرآنکھ اشکبار دکھائی دی۔شہید کے لواحقین کا کہنا تھا کہ فرسٹ آفیسر عثمان اعظم بہت بہادر اور ایماندار انسان تھے، اپنے بیمار والد کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ سب سے عزت و تکریم سے پیش آتے تھے۔شہید کو نماز جنازہ کے بعد آہوں اور سسکیوں میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ائر ہوسٹس آمنہ کی تدفین جہانگیر پارک کے قبرستان میں کی گئی پی آئی اے طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے فلائٹ سٹیورڈ عبدالقیوم اشرف کی نماز جنازہ ان کی رہائشگاہ سبزہ زار میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں اہل محلہ، عزیزوں، دوستوں اور رشتہ داروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔طیارہ حادثہ میں شہید فلائٹ سٹیورڈ عبد القیوم کا قومی پرچم میں لپٹا جسد خاکی لاہور ائیرپورٹ سے ان کی رہائش گاہ سبزہ زار کے بلاک لایا گیا۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔
سپردخاک

مزید :

صفحہ اول -