نواز شریف کی لندن کے ہوٹل میں چائے نوشی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
لندن/اسلام آباد/لاہور(آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) قائد مسلم لیگ (ن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن میں چائے پیتے ہوئے ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔علاج کے سلسلے میں عدالت سے ضمانت پر بیرون ملک جانیوالے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ لندن میں سڑک کنارے ایک ہوٹل میں اہل خانہ کیساتھ موجود چائے یا کافی پی رہے ہیں۔اس حوالے سے وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ لندن کے ہوٹل پر چائے نوشی کرتے ہوئے میاں نوازشریف کی تصویر کا وائرل ہونا ملکی نظام عدل پر سوالیہ نشان ہے،جبکہتحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے قوم کو بے وقوف سمجھ رکھا ہے،وہ جھوٹ بول کر لندن گئے، یہ اس جماعت کا معیار ہے کہ تین مرتبہ وزیراعظم بننے والے میں سچ بولنے کی اخلاقی جرات نہیں اور ترس آتا ہے ان لوگوں پر جو اب بھی ان جھوٹ کو سنتے اور انہیں لیڈر مانتے ہیں۔دوسری جانبمسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازنے کہا کہ میرے والد کی تصویر کا مقصد تشہیر نہیں تذلیل تھا جو کہ ہر بار کی طرح الٹا ہو گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نوازنے کہا کہ جو لوگ زبردستی آئی سی یو میں گھس کر میری بیہوش ماں کی تصاویر بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں ان کیلئے نوازشریف کے گھر کی خواتین اوربچیوں کی چھپ کر تصویر بنانا کیا مشکل ہے؟۔ اگر یہ اتنا ہی نیک کام تھا تو بزدلوں کی طرح چھپ کر کیوں کیا؟۔
نواز /تصویر