آٹا چینی بحڑان پر ہٹائے گئے وفاقی سیکرٹری فوڈ ہاشم پوپلزئی ایم ڈی پیپرا تعینات

  آٹا چینی بحڑان پر ہٹائے گئے وفاقی سیکرٹری فوڈ ہاشم پوپلزئی ایم ڈی پیپرا ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آٹا چینی بحران پر ہٹائے گئے وفاقی سیکرٹری فوڈ ہاشم پوپلزئی کو منیجنگ ڈائریکٹر پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) تعینات کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے ہاشم پوپلزئی کو ایم ڈی پیپرا تعینات کرنے کی سمری کی منظوری بھی دیدی۔ذرائع کا کہنا ہے سابق سیکرٹری فوڈ ہاشم پوپلزئی آئندہ برس ریٹائر ہو رہے ہیں تاہم اور انہیں 3 سال کیلئے ایم ڈی پیپرا لگانے کی منظوری دی گئی ہے۔خیال رہے 4 اپریل کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے آٹا و چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لائی گئی تھی۔رپورٹ سامنے آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں دیگر تبدیلیوں کیساتھ وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک اور تحقیق خسرو بختیار کا قلمدان تبدیل کرکے انہیں وزارت اقتصادی امور دیدی تھی۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے سیکرٹری فوڈ ہاشم پوپلزئی کوذمہ دار قرار دیکرفوری ہٹانے کی سفارش کی تھی۔ وزیراعظم نے رپورٹ کے بعد ہاشم پوپلزی کو بھی سیکرٹری فوڈ کے عہدے سے ہٹا دیا تھا اور عمر حمید کو ان کی جگہ تعینات کیا تھا۔

ہاشم پوپلزئی

مزید :

صفحہ اول -