پنجاب بار کونسل کی بیرسٹر حسان نیازی کیخلاف سوشل میڈیا پر لگائے جانے والے الزامات کی مذمت

پنجاب بار کونسل کی بیرسٹر حسان نیازی کیخلاف سوشل میڈیا پر لگائے جانے والے ...

  

لاہور(پ ر)پنجاب بار کونسل نے ایک خاتون آمنہ عثمان کی جانب سے بیرسٹر حسان خان نیازی ایڈووکیٹ کیخلاف سوشل میڈیا پر لگائے جانے والے الزامات کی مذمت کی ہے۔بار کونسل کی جانب سے مذمتی بیان میں وضاحت پیش کی گئی ہے کہ چونکہ بیرسٹر حسان نیازی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری نبھاتے ہوئے اپنی موکلان کے کیس کی پیروی کر رہے ہیں،اسی رنجش میں ان پر ذاتی نوعیت کے الزامات لگانے کا سلسلہ شروع ہوا،پروفیشنل وکلاء پر سوشل میڈیا پر بے بنیاد الزامات لگانے کی کوشش ان کو اپنے فرائض،ذمہ داریوں سے روکنے کے مترادف ہے،قانون کے مطابق اگر کسی کو وکیل کیخلاف کوئی شکایت ہو تو وہ پنجاب بار کونسل میں تحریری درخواست دے سکتا ہے۔ڈسپلنری کمیٹی قانون و انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے متعلقہ وکیل کیخلاف شکایات پر کارروائی کرتی ہے۔

مذمت

مزید :

صفحہ اول -