جاوید جبار کارضاکارانہ استعفیٰ افسوسناک واقعہ، جام کمال

  جاوید جبار کارضاکارانہ استعفیٰ افسوسناک واقعہ، جام کمال

  

کوئٹہ (آئی این پی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ این ایف سی کے لئے بلوچستان سے نامزد کئے گئے ممبر جاوید جبار کارضاکارانہ استعفیٰ افسوسناک واقعہ ہے، بعض خود پرست لوگوں نے ان کے حوالے سے غلط معلومات پھیلائیں، امید ہے جاوید جبار پرتنقید کرنے اور منفی کردار ادا کرنے والے جلد اپنی غلطی کا احساس کرینگے۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاکہ جاوید جبار ایک تعلیمیافتہ، تجربہ کار شخصیت کے مالک ہیں اور وہ بلوچستان کے معاملات اور کئی سالوں سے این ایف سی کے ایشو پرعبور رکھتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جاوید جبار پرتنقید کرنے اور منفی کردار ادا کرنے والے جلد اپنی غلطی کا احساس کرینگے۔ واضح رہے کہ گوادر سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی حکومت کے اتحادی اسلم بھوتانی نے جاوید جبار کو این ایف سی کے لئے بلوچستان سے ممبر نامزد کئے جانے پر اعتراض کیا تھا اور کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھااور اس اقدام کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج بھی کیاتھا۔ بلوچستان میں دیگر حلقوں نے بھی صدر مملکت کی جانب سے جاوید جبار کو بطور ممبربلوچستا ن نامز د کئے جانے کے اقدام کی شدید مخالف کی تھی جس کے بعد شدید دباؤ کے نتیجے میں جاوید جبار نے استعفیٰ دیدیا۔

جام کمال

مزید :

صفحہ اول -