وزیر مملکت شہریار آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت، قرنطینہ میں چلے گئے

  وزیر مملکت شہریار آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت، قرنطینہ میں چلے گئے

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے انسداد منشیات و سیفرون شہر یار آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، ڈاکٹر کی ہدایت پر خود کو قرنطینہ کر لیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے میرا کرونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے اور میں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وبا سے محفوظ بنائے اور وزیراعظم عمران خان سرخرو ہوں۔

شہریار آفریدی

مزید :

صفحہ اول -