و  فاق نے مئیر اسلام آباد کی بحالی کا عدالتی فیصلہ چیلنج کردیا

و  فاق نے مئیر اسلام آباد کی بحالی کا عدالتی فیصلہ چیلنج کردیا

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی بحالی کا عدالتی فیصلہ وفاق نے چیلنج کردیا۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی گئی،وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے اپیل دائر کی۔ درخواست میں کہاگیاکہ سنگل بنچ نے 21 مئی کو شیخ انصر عزیز کو عہدے پر بحالی کا حکم دیا،سنگل بنچ نے قانونی تقاضے پورے کئے بغیر شیخ انصر عزیز کی معطلی پر حکم امتناعی جاری کیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ شیخ انصر عزیز کی بحالی کے سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

فیصلہ چیلنج

مزید :

صفحہ اول -