یکم جان سے عدالتیں بھرپور فعال،ماسک اور دستانوں کے بغیر داخلہ ممنوع قرار

یکم جان سے عدالتیں بھرپور فعال،ماسک اور دستانوں کے بغیر داخلہ ممنوع قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)کل یکم جون سے صوبے بھر کی عدالتوں میں مقدمات کی ریگولر سماعت شروع ہورہی ہے۔ اس سے قبل کورونا لاک ڈاؤن کے باعث عدالتوں میں صرف فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت ہورہی تھی۔ مقدمات کی معمول کے مطابق سماعت کے لئے لاہورہائی کورٹ کی طرف سے صوبہ بھر کی عدالتوں کو مراسلہ جاری کردیاگیاہے۔ ہائی کورٹ نے کورونا سے بچاؤ کے لئے ایس اوپیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے صوبے بھر کے سیشن ججوں کو بھجوائے گئے مراسلہ میں کہاگیاہے کہ یکم جون سے تمام جج ریگولر مقدمات کی سماعت کریں گے،تمام مقدمات کو روٹین کے مطابق سنا جائے گا،تمام عدالتوں کو مکمل طور پر سینی ٹائز رکھا جائے گا، جج، وکلا اور عدالتی عملہ ماسک پہننے کو یقینی بنائیں،ماسک اور گلوز کے بغیر کسی کو عدالتوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی،عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کے دوران فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا،تمام سیشن جج کورونا سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔
داخلہ ممنوع

مزید :

صفحہ آخر -