اراضی قبضہ،سابق وزیر اعظم کی والدہ شمیم بی بی کا عدالت میں جواب داخل

  اراضی قبضہ،سابق وزیر اعظم کی والدہ شمیم بی بی کا عدالت میں جواب داخل

  

لاہور(نامہ نگار)سول کورٹ میں غیرقانونی طور پر 108کنال اراضی پرقبضہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی والدہ شمیم بی بی نے عدالت میں جواب داخل کرادیا،یہ جواب سول جج محمد کاشف کی عدالت میں جمع کرواگیاہے جہاں درخواست گزار خاتون رابعہ روشن نے میاں نواز شریف کی والدہ کے خلاف مذکورہ بالااراضی پر قبضہ کرنے کے خلاف درخواست دائر کررکھی ہے۔میاں نواز شریف کی والدہ کی جانب سے ان کے وکیل ارشد ملک نے جواب عدالت میں جمع کروتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ 108 کنال اراضی باقاعدہ قانون کے مطابق خریدی،قانون کے مطابق تمام دستاویزات موجود ہیں،درخواست گزارخاتون نے بلیک میل کرنے کے لئے سول کورٹ دعویٰ دائر کیاہے،عدالت کو تمام دستاویزات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں،عدالت نے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے مزیدسماعت 8 جون تک ملتوی کردی۔

اراضی قبضہ

مزید :

صفحہ آخر -