پلاٹ کیس،احتساب عدالت کامیر شکیل کویکم جون کو پیش کرنیکا حکم

  پلاٹ کیس،احتساب عدالت کامیر شکیل کویکم جون کو پیش کرنیکا حکم

  

لاہور(نامہ نگار) احتساب عدالت نے جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا ہے، احتساب عدالت کے منتظم جج جواد الحسن نے تحریری حکم جاری کیا ہے،عدالتی تحریری حکم میں کہاگیاہے کہ جیل حکام نے غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں گرفتار میر شکیل الرحمن کو کورونا خدشات کے باعث عدالت میں پیش نہیں کیا، ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کرونا ایس او پیز میں عدالتی کارروائی معطل رہنے کا لفظ استعمال کرنا قابل غور ہے، کورونا ایس او پیز میں حراستی ملزموں کی وکلاء ملاقاتیں بند کرنے کا نکتہ بھی قابل غور ہے،میر شکیل الرحمن کو یکم جون مزید عدالتی کارروائی کے لئے عدالت میں پیش کیا جائے۔

پلاٹ کیس

مزید :

صفحہ آخر -