چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ کی منظوری سے نیا روسٹر جاری

  چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ کی منظوری سے نیا روسٹر جاری

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ میں پرنسپل سیٹ لاہور میں آئندہ ہفتے 9ڈویژن اور 26 سنگل بنچ کام کرینگے۔ اس سلسلے میں چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری سے نیا روسٹر جاری کردیاگیاہے جو یکم جون سے 4جولائی تک نافذالعمل رہے گا۔ روسٹر کے مطابق ڈویژن بنچ نمبر ایک چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس مرزاوقاص رؤف، ڈویژن بنچ نمبردو جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس رسال حسن سید، ڈویژن بنچ نمبر 3ملک شہزاد احمد خان اور راجہ شاہد محمود عباسی،ڈویژن بنچ نمبرچار جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شمس محمود مرزا، ڈویژن بنچ نمبرپانچ جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس چودھری محمد اقبال، ڈویژن بنچ نمبر چھ جسٹس محمد طارق عباسی اور جسٹس فاروق حیدر، ڈویژن بنچ نمبرسات جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال،ڈویژن بنچ نمبرآٹھ جسٹس شاہد کریم اور جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی جبکہ ڈویژن بنچ نمبرنو جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس صادق محمود خرم پر مشتمل ہوگا،ڈویژن بنچوں میں شامل تمام جج صاحبان سنگل بنچ کے طور پر بھی کام کریں گے،علاوہ ازیں 8مزید جج سنگل بنچ کے طور پر عدالتی امور نمٹائیں گے۔ججز روسٹر کے مطابق لاہورہائی کورٹ کے بہاولپوربنچ میں 4،ملتان بنچ میں 6جبکہ راولپنڈی بنچ میں 4جج عدالتی امور انجام دیں گے۔

نیا روسٹر

مزید :

صفحہ آخر -