جمعیت اہلحدیث کے رہنما مولانا عبدالرشید راشد ہزاروی سپردخاک

جمعیت اہلحدیث کے رہنما مولانا عبدالرشید راشد ہزاروی سپردخاک

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے بزرگ رہنما اور ممتاز عالم دین مولانا عبدالرشید راشد ہزاروی کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ساہیوال کے بڑے قبرستان میں سپر دخاک کردیا گیا۔85سالہ مولانا ہزاروی کی نماز جنازہ مولانا عتیق اللہ سلفی کی امامت میں فریدیہ پارک ساہیوال میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں حافظ ابتسام الہی ظہیر،مولانا عبدالرشید حجازی،ایم پی اے ملک ندیم کامران،حافظ مقصود احمد،ڈاکٹر عبدالغفور راشد،میاں محمد جمیل،ڈاکٹر زعیم الدین عابد لکھوی،ڈاکٹر عتیق اللہ امجد،عطاء الرحمن ظہیر،بارک اللہ امجد، قاری احمد یار صدیقی،مولانا نجیب اللہ طارق،عتیق الرحمن عزیزاورمولانا عبدالغفور ہزاروی سمیت دیگر جید علماء کرام نے شرکت کی۔

سپرد خاک

مزید :

صفحہ آخر -