پنجاب میں گندم خریداری کا حجم اور طریقہ کارتبدیل کرینگے،عبدالعلیم خان
لاہور(لیڈی رپورٹر) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت پنجاب میں گندم و آٹے کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ اس سال گندم کی بھرپور خرید متعلقہ محکموں کی مشترکہ کامیابی ہے،پنجاب سرکاری طور پر گندم خریدنے کے لئے بھاری رقم خرچ کرتا ہے اور آئندہ سال گندم کی خرید کے حجم اور طریقہ کار کو تبدیل کریں گے۔ وزیر قانون پنجاب راجہ محمد بشارت،وزیر صنعت میاں اسلم اقبال اور وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال نے ویڈیو لنک پر اس اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے اپنے محکموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب میں گندم کی خرید روک کر صوبہ کے پی کے کیلئے بندوبست کر رہے ہیں جس میں دونوں صوبوں کے خوراک کے محکمے مشترکہ طور پر اقدام کر یں گے،اسی طرح فلور ملز اور سیڈ کمپنیاں بھی جتنی چاہیں گندم خرید سکتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ سال کی گندم پالیسی میں تبدیلی کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے۔
عبدالعلیم خان