بھارت میں لاک ڈاؤن کے باعث بیروزگار شخص نے خود کشی کرلی

  بھارت میں لاک ڈاؤن کے باعث بیروزگار شخص نے خود کشی کرلی

  

اتر پردیش(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں شہری نے طویل لاک ڈاؤن کے باعث بیروزگاری کی وجہ سے خودکشی کرلی۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جہاں 50 سالہ شہری نے جمعہ کے روز خودکشی کی اور اس کے ہاتھ سے ایک پرچہ بھی ملا جس میں اس نے اپنی خودکشی کی وجہ بھارت میں طویل لاک ڈاؤن کو بتایا۔بھارتی شہری کے ہاتھ سے ملنے والے پرچے میں تحریر تھا کہ وہ طویل لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے اہلخانہ کی دیکھ بھال نہیں کر پارہا جس وجہ سے اس نے اپنی جان لی۔پرچے میں مزید تحریر تھا کہ اگرچہ میرے گھر میں گندم اور چاول موجود ہے جس پر حکومت کا شکر گزار ہوں لیکن یہ کافی نہیں، میرے پاس دودھ سمیت دیگر بنیادی اشیاء خریدنے کے پیسے نہیں ہیں جبکہ بھارتی شہری نے اپنے پرچے میں ماں کا علاج نہ کرانے پر بھی افسوس کا اظہار کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شہری کی شناخت 50 سالہ بھانو پرکاش کے نام سے ہوئی جس کی لاش ریلوے ٹریک سے ملی۔بھانو پرکاش مقامی ہوٹل میں کام کرتا تھا، اس کے ورثا میں 4 بچے، بیوی اور ایک بوڑھی ماں ہے۔

خودکشی

مزید :

صفحہ آخر -