بلوچستان میں کورونا سے ہلاک سرکاری ملازمین شہدا کیٹیگری میں شامل

بلوچستان میں کورونا سے ہلاک سرکاری ملازمین شہدا کیٹیگری میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان حکومت نے فرائض کی ادائیگی کے دوران کورونا سے وفات پانے والے سرکاری ملازمین کو شہداکی کیٹیگری میں شامل کرکے لواحقین کو شہدا پیکج دینے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ وزیراعلیٰ جام کمال کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق امور کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں کیا گیا ہے۔اجلاس میں شیخ زید اور فاطمہ جناح اسپتال کے ڈاکٹروں، طبی عملے اور سیکیورٹی اہلکاروں کیلیے مالی مراعات کا اعلان کیا گیا جب کہ ڈیوٹی کی نوعیت کے مطابق ڈاکٹروں، پیرا میڈکس، عملے اور اہلکاروں کو ماہانہ ایک تا تین بنیادی تنخواہیں دی جائیں گی۔اجلاس میں کہا گیا کہ طبی عملے اور اہلکاروں کو اضافی بنیادی تنخواہوں کی ادائیگی یکم مارچ 2020 سے لاگو ہو گی۔دوسری جانب اجلاس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اوراحتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنیکے باعث وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے سرکاری اسپتالوں میں اسمارٹ او پی ڈی کے آغاز کے حوالے سے اقدامات کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ نجی اسپتالوں اور رجسٹرڈ کلینکس میں او پی ڈی اور علاج معالجہ پر پابندی نہیں تاہم او پی ڈی اور علاج کے دوران حفاظتی تدابیر کی ایس او پی پر عملدرآمد لازم ہوگا۔
سرکاری ملازمین

مزید :

صفحہ آخر -