عالمی ادارہ صحت کے 37رکن ممالک کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں متحد

عالمی ادارہ صحت کے 37رکن ممالک کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں متحد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت اور 37 ممالک نے کورونا وائرس وباء سے لڑنے کیلئے ویکسین، ادویات اور تشخیصی آلات کی عام ملکیت کی اپیل کی اور کہا کہ پیٹنٹ قوانین اس اہم ترین اشیا کی سپلائی میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترقی پذیر ممالک کے اس اقدام کو زیادہ تر تنظیموں بشمول ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی جانب سے پذیرائی ملی۔ترقی پذیر اور چند چھوٹے ممالک کو خدشہ ہے کہ امیر ممالک ویکسین کی تلاش میں وسائل صرف کر رہے ہیں، کامیابی کے بعد اس قطار میں سب سے آگے کھڑے ہوجائیں گے۔کوسٹا ریکا کے صدر کارلوس الوارادو کا کہنا تھا کہ ویکسینز، ٹیسٹس، ڈائیگنوسٹکس، علاج اور دیگر اہم چیزیں کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے اہم ہیں اور انہیں عالمی سطح پر عوام کی بہتری کیلئے دستیاب ہونا چاہیے۔ان اقدامات کو سب سے پہلے مارچ میں پیش کیا گیا تھا جس کا مقصد سائنس کے علم، ڈیٹا اور نجی ملکیت کو دنیا بھر کو متاثر کرنیوالی وبا کی وجہ سے عام کرنا تھا۔عالمی ادارہ صحت نے سٹیک ہولڈرز سے اس عمل میں رضاکارانہ طور پر ساتھ دینے کیلئے سالڈیرٹی کال ٹو ایکشن جاری کیا۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم نے ایک آن لائن نیوز بریفنگ میں بتایا کہ ڈبلیو ایچ او تسلیم کرتا ہے کہ جدت کیلئے پیٹنٹس اہم کردار ادا کرتا ہے تاہم یہ وہ وقت لوگوں کو ترجیح دینے کا ہے۔
ممالک متحد

مزید :

صفحہ آخر -