لیگی ایم پی اے رانا عارف،اہلیہ اور 4 بچوں کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو

لیگی ایم پی اے رانا عارف،اہلیہ اور 4 بچوں کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی کے ارکان اسمبلی پر کورونا وائرس کے وار کا سلسلہ جاری۔مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا عارف اقبال کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔رانا عارف اقبال سیالکوٹ سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ہیں۔رانا عارف نے کورونا ٹیسٹ کروایا جو پازیٹو آیا۔ رانا عارف اقبال کی بیوی اور 4 بچے بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں ایم پی اے عارف اقبال نے اپنے آپ کو اپنی رہائشگاہ پر ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔ کورونا وائرس کا شکار سب سے زیادہ مسلم لیگ ن کی ارکان اسمبلی ہو رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے قبل متعدد ارکان پنجاب اسمبلی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی بڑی تعداد ن لیگ کے ایم پی ایز کی نکلی ہے۔

رانا عارف،کورونا

مزید :

صفحہ آخر -