صادق سنجرانی کا نو منتخب سپیکر ایرانی مجلس شوری کو مبارک باد کا فون

  صادق سنجرانی کا نو منتخب سپیکر ایرانی مجلس شوری کو مبارک باد کا فون

  

اسلام آباد (این این آئی) چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے نو منتخب سپیکر ایرانی مجلس شوری کو با ضابطہ مبارک کا فون کر کے خطے و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔چیئر مین سینٹ نے کہاکہ ایشائی قیادت کو عوام کی تقدیر بدلنے کے لئے خود آگے بڑھنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس عالمی معیشتوں کے لئے چیلنج بن گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سب کو مل کر کام کرنا ہو گا،وبا سے ایران بری طرح متاثر ہوا ہے،ایران پر پابندیوں میں نرمی کی حمایت کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ پاکستان کی پارلیمان، حکومت اور عوام چاہتی ہے کہ ایران پر پابندیوں میں نرمی کی جائے۔انہوں نے کہاکہ نو منتخب سپیکر مجلس شوری ایران محمد باقر قالیباف پاکستان کے دوست ہیں۔ انہوں نے کہاکہ محمد باقر قالیباف نے طویل سیاسی جدوجہد کی اور مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان ایران دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا اور بارڈر ایریاز میں تجارت کے فروغ اور نئی راہیں ہموار کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مبارکباد فون

مزید :

صفحہ آخر -