وزارت مذہبی امور کے جوائنٹ سیکرٹری خیال آزاد گل وقف املاک میں جوائنٹ سیکرٹری تعینات

وزارت مذہبی امور کے جوائنٹ سیکرٹری خیال آزاد گل وقف املاک میں جوائنٹ سیکرٹری ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم اپنی بیگم کے نام پر کھانے والے وزارت مذہبی امور کے جوائنٹ سیکرٹری خیال آزاد گل ضمانت پر رہائی کے فوری بعد وقف املاک کی پرکشش سٹیٹ جوائنٹ سیکرٹری انٹرفیتھ ہارمونی نفسیات وفاقی سیکرٹری مذہبی امور میاں مشتاق نے ریٹائرمنٹ سے دو دن سے ایف آئی اے کے نامزد ملزم کو جوائنٹ سیکرٹری لگا دیا گزشتہ ماہ ایف آئی اے نے جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن وزارت مذہبی امور خیال آزاد گل کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں امداد حاصل کرنے کے جرم میں گرفتار کیا تھا دلچسپ امر یہ ہے وفاقی سیکرٹری نے نامزد ملزم کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کی بجائے 28مئی کو ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن وزارت مذہبی امور انعام الحق کے دستخطوں سے آفس آرڈر جاری کر کے مسٹر خیال آزاد گل کو فوری طور پر جوائنٹ سیکرٹری (IH) ونگ تعینات کر دیا ہے آفس آرڈر میں باقاعدہ تحریر کیا گیا ہے یہ آرڈر وفاقی سیکریٹری مذہبی امور کی منظوری سے جاری کئے گئے ہیں۔ وفاقی سیکرٹری مذہبی امور خود31مئی کو مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے ہیں۔

خیال آزاد گل

مزید :

صفحہ آخر -