اندرون ملک پروازوں کی تعداد بڑھا کر 45 فیصد کر دی گئی

اندرون ملک پروازوں کی تعداد بڑھا کر 45 فیصد کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) حکومت پاکستان کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یکم جون سے اندرون ملک پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اندرون ملک پروازوں کی تعداد 20 فیصد سے بڑھا کر 45 فیصد تک کر دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق اندرون ملک پروازوں میں اضافہ بزنس اور عوام کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اندرون ملک پروازوں کی اجازت اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کے لیے دی گئی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی

مزید :

صفحہ آخر -