حکومت کی غیر سنجیدگی کوروناکے پھیلاؤ کا سبب بن رہی،نیئر بخاری

حکومت کی غیر سنجیدگی کوروناکے پھیلاؤ کا سبب بن رہی،نیئر بخاری

  

اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ حکومتی غیر ذمہ داری بے حسی اور اور عاقبت نااندیشی سے کورونا وبا کا پھیلاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔حکمران ذمہ دارانہ رویہ اور طرز عمل اپنائیں ہولناک تباہی کا ٹڈی دل نہ بنیں۔ بدقسمتی سے حکمران مضبوط اور مربوط منصوبہ بندی کے اہل نہیں۔ حکومتی بیانیہ کا تضاد کوروناوبا سے زیادہ خطرناک ہے۔وزیراعظم اور وزرا کے الگ الگ بیانئے عوام کی صحت اور ملک و قوم کے مفاد کیلئے شدید خطرے کا سبب بن رہے۔نیر بخاری نے کہا کہ حکومت کی غیر سنجیدگی اور عدم توجہی سے کوروناخطرناک حدوں کو چھو رہا ہے،کوروناپھیلاؤ کی روک تھام عملی اقدامات کی متقاضی ہے۔نیر بخاری نے کہا کہ اموات کی بڑھتی تعداد مائرین وبائی امراض کے خدشات کی تصدیق ہے۔حکومتی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی سے لوگ ڈر خوف اور گھبراہٹ میں مبتلاہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف اگلے محاذ پر جنگ میں جاں بحق ہونے والے ڈاکٹرز اور نرسز کی بڑھتی تعداد بھی انتہائی تشویشناک ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی کو شہید ڈاکٹر میڈیکل سٹاف پر فخر ہے۔ پیپلز پارٹی جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کیلئے دعاگواور پسماندگان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔

نیئر بخاری

مزید :

صفحہ آخر -