نجی ہسپتال کرونا وائرس کے آئیسولیشن وارڈ قائم کر سکتے ہیں، ترجمان سندھ

نجی ہسپتال کرونا وائرس کے آئیسولیشن وارڈ قائم کر سکتے ہیں، ترجمان سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) ترجمان سندھ حکومت، مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب نے نجی ہسپتالوں کو کورونا وائرس سے متعلق حکومتی ہدایت فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب کرونا وائرس کے سد باب کیلئے نجی ہسپتال کرونا وائرس کے آئیسولیشن وارڈ قائم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئیسولیشن وارڈ کے قیام کے لیے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی منظوری لازمی ہے پھر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی تجاویز کی روشنی میں آئیسولیشن وارڈز بنائے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئیسولیشن وارڈز میں طبی عملہ اور آلات سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق ہوں گے اس فیصلے کے بعد اب نجی ہسپتال کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی کورونا وائرس کے حوالے سے پالیسی عوام کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ نجی ہسپتال کرونا وائرس کے آئیسولیشن وارڈ کے قیام کے لیے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجوع کریں۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن اس ضمن میں مؤثر طریقے سے نجی ہسپتالوں کی رہنمائی کرے گا۔
سندھ حکومت

مزید :

صفحہ آخر -