کرونا وائرس تحقیق کیلئے یو ایم ٹی کو10 لاکھ روپے گرانٹ جاری

کرونا وائرس تحقیق کیلئے یو ایم ٹی کو10 لاکھ روپے گرانٹ جاری

  

لاہور (پ ر) پوری دنیا میں کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے متعدد کاروبار پر یشانی سے دو چار اور معیشت زوال کا شکار ہو چکی ہے۔ایسے حالات میں صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد کی متحرک قیادت میں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) مالی،اخلاقی و دیگر وسائل کی فراہمی سے ملک و قوم کی خدمت میں اہم کر دار ادا کررہی ہے۔موجودہ لاک ڈاؤن کی صورتحال میں حال ہی میں یو ایم ٹی کے ریسرچر ڈاکٹر محمد سہیل افضل اور انکی ٹیم کو معروف کمپنی "فیوچر سائٹیفک" (Future Scientific Company) نے کرونا وائرس کے مریضوں اور ان کے خاندان کے باقی افراد جو گھروں میں کوآرنٹائن ہیں اور ڈاکٹرز حضرات میں خطرے کی تشخیص کو جانچنے اور اس سے بچاؤ کیلیئے 10 لاکھ کی روپے کی گرانٹ دی ہے۔ یو ایم ٹی واحد نجی یو نیورسٹی ہے جس کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ یو ایم ٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف لائف سائنسسز کے چیئر مین ڈاکٹر محمد سہیل افضل نے بتایا کہ پاکستان میں یہ پہلا مطالعہ ہوگا جس کے تنائج نہ صرف ایسمپٹومیٹک کیرئرزکے ذریعے پھیلنے والی بیماری کے بارے میں بتائیں گے بلکہ مستقبل کیلیئے ہمارے عوام میں کرونا وائرس کے خلاف قوت مدافعت کو بہتر بنانے کیلیئے آگاہی بھی فراہم کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ مطالعہ ان افراد کے بارے میں بھی نظریہ فراہم کریگا جن کا مدافعتی نظام پہلے سے ہی مضبوط ہے اور وہ باقاعدہ طور پر اپنے روز مرہ کے کاموں پر واپس آ سکتے ہیں۔جیسے ہی ہم کرونا وائرس کے خلاف قوت مدافعت کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں گے اتنی ہی جلدی ہمارے معاشرے کو معمول کی زندگی میں واپس آنے میں مد د ملے گی۔اس موقع پر صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے ظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یو ایم ٹی کے ریسرچرز رسک فیکٹر پر پہلے ہی ریسرچ کر چکے ہیں جس کے نتائج سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر گھر میں الگ رہنے اور ہسپتال میں داخل ہونے والے افراد کی طبی تحقیقات میں کوئی خاص فرق نہیں ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ گھر میں کرونا کے باعث الگ رہنے سے ہمارے صحت کے نظام پر بوجھ بھی نہیں پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اخذ کیے گئے نتائج پالیسی سازوں کیلیئے مدد گار ثابت ہونگے۔ابراہیم مراد نے ڈی جی یو ایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی اور انکی ٹیم کے ساتھ ساتھ معزز فیکلٹی ممبران کو کرونا وائرس کے پیش نظر فراہم کردہ خدمات اور کاوشوں کو خوب سراہا۔ مزید براں کہ یو ایم ٹی پہلے سے ہی COVID-19 جیسے مشکل حالات میں ملک و قوم کی خدمت میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

مزید :

کامرس -