تخت بھائی،پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،5 گرفتار

تخت بھائی،پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،5 گرفتار

  

تخت بھائی (نما ئندہ پاکستان )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان محمد سجاد خان کی خصوصی احکامات پرتخت بھائی سرکل پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن۔ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل بشیر احمدیوسفزئی کی خصوصی نگرانی میں تخت بھائی، شیر گڑھ،ساڑوشاہ اور لوند خوڑ پولیس نے الگ الگ کاروائیوں کے دوران پانچ بین الاضلاع منشیات فروش وسمگلر کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے مجموعی طور پر9000 گرام چرس اور ایک پستول برآمد کر لی ہے۔اس سلسلے میں میڈیا کے نمائندوں کو خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے ڈ ی ایس پی تخت بھائی سرکل بشیریوسفزئی نے کہا کہ ساڑوشاہ پولیس نے ملزم شوکت ولد محمد آمین ساکن شریف آباد سے1010 گرام،شیرگرھ پولیس نے ملزمان جھانگیر ولد وزیر خان ساکن محمد مشین کے قبضے سے 1113گرام چرس،ایک عدد پستول جبکہ زیورخان ولدباور خان ساکن اشرف الدین کلی کے قبضے سے1530 گرام چرس برآمد کر لی ہے۔ اسی طرح تخت بھائی پولیس نے ملزم نعمت اللہ ولدرحمان اللہ ساکن قندہاروں کے قبضے سے3259 گرام چرس برآمد کرلی ہے۔جبکہ لوندخوڑ پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران ملزم اقبال ولد ناصر خان ساکن پرخو ڈھیری کے قبضے سے2080گرام چرس برآمدکر لی ہے۔گرفتارملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تخت مقدمات درج کر کے پابند سلاسل کر دئیے ہیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل بشیر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ منشیات اور دیگر نشہ اوراشیاء کے خلاف آپریشن ہر صورت جاری رہیگا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -