تیمرگرہ،اے این پی کا اورسیز مسافروں کی حمایت میں آج اور کل مظاہروں کا اعلان
تیمرگرہ(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی دیرنے آج (اتوار کو) کو منڈ ا جبکہ پیر کو تیمرگرہ میں مسافر بھائیوں کے مشکلات کے کے ازالہ کے لئے اقدامات نہ اُ ٹھانے پر حکومت کے خلاف مظاہروں کا اعلان کردیا،اس حوالے سے ضلعی جنرل سیکرٹری ملک محمد زیب نے تمام مقامی کارکنوں اور ذیلی تنظیموں کے سا تھ مشاورت کرلی،ضلعی راہنما عمران ٹھاکر نے بعدازاں میڈیا نمایندوں کو بتایا کہ اس وقت عرب ممالک میں موجود لاکھوں پختون حجروں میں بے یارومدد پڑے ہے جس کا کو ئی پرسان حال نہیں،جبکہ دوسری جانب با چا خان انٹر نیشنل ائرپورٹ کو پروزاوں کے لئے بند کرنا ظلم کی انتہا ہے،عمران ٹھاکر کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی دیرنے آج (اتوار کو) کو منڈ ا جبکہ پیر کو تیمرگرہ میں مسافر بھائیوں کے مشکلات کے کے ازالہ کے لئے اقدامات نہ اُ ٹھانے پر حکومت کے خلاف مظاہرے منعقد کر ئیگی جس میں ہزاروں کا رکنا ن شریک ہو نگے