پشاور پولیس نے قمار بازی میں مصروف 11 افراد کو گرفتار کرلیا

پشاور پولیس نے قمار بازی میں مصروف 11 افراد کو گرفتار کرلیا

  

پشاور (کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران قمار بازی میں مصروف11 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان تھانہ بڈھ بیر اور تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں قمار بازی میں مصروف تھے کہ پولیس نے خفیہ اطلاعات پر ہونے والی کارروائی کے دوران دھر لیا، گرفتار افراد کے قبضے سے داو پر لگی رقم اور الات قماربازی بھی برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ خان اور ڈی ایس پی فقیر آباد عالمزیب خان کو اطلاعات ملی کہ تھانہ بڈھ بیر کی حدود طوطی خیل میں واقع حجرہ اور تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود گل آباد میں واقع بھیٹک میں چند افراد قمار بازی میں مصروف ہیں جس پر ڈی ایس پی گران اللہ خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر بلال مہمند نے طوطی خیل میں واقع اسرار کے حجرے پر چھاپہ لگا کر 6 قمار بازوں طاؤس، شیر آغہ، وقار،ایوب،اکرام اور منظورکو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔اسی طرح ڈی ایس پی فقیر آباد عالمزیب خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ اعجازنبی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گل آباد میں واقع بھیٹک پر چھاپہ لگا کر 5ملزمان سلمان،نعیم،نامدار،اسرار اور سید رحیم ساکنان گل آباد کو گرفتار کر لیا، گرفتار تمام ملزمان قماربازی میں مصروف تھے، جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لی گئی، گرفتار قماربازوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -