مردان، بد قماش عناصر کیخلاف آپریشن، 2اشتہاری 8سہولت کار، 11 مشتبہ گرفتار

مردان، بد قماش عناصر کیخلاف آپریشن، 2اشتہاری 8سہولت کار، 11 مشتبہ گرفتار

  

 مردان(بیورورپورٹ)مردان پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع بھر میں سماج دشمن عناصراور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کرکے 2اشتہاریوں اور8سہولت کاروں سمیت 11مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیاتفصیلات کے مطابق ڈی پی اوسجاد خان کی خصوصی احکامات پرڈی ایس پی کاٹلنگ سرکل قاضی عصمت کی قیادت میں ایس ایچ اوتھانہ کاٹلنگ ربنواز خان نے آپریشن ٹیم کے ہمراہ تھانہ کاٹلنگ کے ملحقہ علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے قتل کے مقدمات میں مطلوب 2 مجرمان اشتہاری،جرائم پیشہ عناصر کے 8 سہولت کاروں سمیت11مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، دوران آپریشن ایک کلاشنکوف،ایک بندوق، 02پستول اور 40 عددکارتوس برآمدکر کے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -