پبی،اسلحہ کی نوک پر ڈکیتی کرنیوالا گروہ کے 4 ارکان گرفتار

پبی،اسلحہ کی نوک پر ڈکیتی کرنیوالا گروہ کے 4 ارکان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پبی (نما ئندہ پاکستان)اکوڑہ پولیس کی سیکیورٹی فورس کے نام پر اسلحہ کی نوک پرڈکیتی کرنے والے گروہ کیخلاف کامیاب کاروائی۔ 04رکنی گروہ گرفتار۔ملزمان کا اعتراف جرم۔مال مسروقہ،واردات میں استعمال ہونے والی موٹر کار اور اسلحہ برآمد۔ملزمان دیگر تھانوں کو متعدد واردتوں میں مطلوب ہیں تفصیلات کے مطابق:۔22-05-2020کو حمید اللہ نے پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دوستوں کیساتھ خیر آباد پل کے قریب موجود تھا۔ایک موٹر کار آکرروکی اور اُس سے 04کسان اُترے جو خود کو سرکاری اہلکار بتا رہے تھے۔ہم سے اسلحہ کی نوک پرہم سے نقدی اور موبائیل فونز چھین کر لے گئے۔ اس واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کاشف ذوالفقار نے DSP اکوڑہ آیاز محمودکی سربراہی میں عرفان خان SHO اکوڑہ پر مشتمل ٹیم دیکرملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دن رات کی انتھک محنت سے 04 روکنی گرو ہ تک رسائی حاصل کی۔ملزمان عاطف ولد ممتاز ساکن بارہ بانڈہ،نبیل ولد ملنگ،اطہر ولد امراز علی ساکنان اکوڑہ،مشتاق ولد ہستم خان ساکن مصری بانڈہ کو گرفتار کر لیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب کچھ اُگل دیا۔ملزمان کی نشاندہی پر مال مسروقہ،واردات میں استعمال ہونے والی موٹرکار938/LE اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ملزما ن دیگر تھانوں کو ڈکیتی کے متعدد وراداتوں میں مطلوب ہیں۔