ہنگو،پولیس کی سمگلروں کیخلاف کارروائی،2 گرفتار،منشیات برآمد

ہنگو،پولیس کی سمگلروں کیخلاف کارروائی،2 گرفتار،منشیات برآمد

  

ہنگو (بیورورپورٹ) ضلع اورکزئی پولیس کی منشیات سمگلروں کے خلاف کامیاب کاروائی دو سمگلر گرفتار 18کلو گرام چرس برآمد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع اورکزئی نثار احمد خان کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر انسپکٹر فاروق نے شیراز گھڑی میں ناکہ بندی کے دوران دو منشیات سمگلروں شاد خان اور دوا گل کو تلاشی کے لئے روکا تلاشی کے دوران موٹر سائیکل کے خفیہ خانوں سے 18کلوگرام چرس برآمد کی گئی ڈی پی او نثار احمد خان کے مطابق منشیات سمگلر چرس ضلع اورکزئی سے ضلع خیبر سمگل کر رہے تھے دونوں سمگلروں کے خلاف منشیات ایکٹ کے خلاف مقدمات در ج کئے گئے ڈی پی او نثار احمد خان نے مزید کہا کہ ضلع اورکزئی کو منشیات سے پاک کیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -