منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں‘ مزید 9 گرفتار

منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں‘ مزید 9 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات کا دھندہ کرنے اور دیگر جرائم میں ملوث افراد خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران مزید9 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گزشتہ روز ہونے والی کارروائیوں میں گرفتار ہونیو الے ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 6 کلو گرام سے زائد ہیروئن،ہزاروں روپے مالیت کی آئس،شراب اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات اور جرائم کی روک تھام کی خاطر جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، گزشتہ روز ہونیو الی کارروائی کے دوران ڈی ایس پی سبرب احتراز خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ عمران الدین نے کاروائی کے دوران مشہور منشیات فروش ہارون ولد اعظم سکنہ دیر کالونی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے موقع پر 15گرام ہیروئن جبکہ اس کی نشاہدہی پر اس کے بھیٹک سے 6 کلو گرام ہیروئن اور ایک عدد ریپٹر بھی برآمد کر لیا۔اسی طرح دیگر کاروائیوں کے دوران ایس ایچ او تھانہ گلبہار احمد اللہ خان نے امامیہ کالونی میں دو مشہور منشیات فروش دولت ولد غلام سرور اور سلیم شاہ ولد خائستہ گل ساکنان امامیہ کالونی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مجموعی طور پر5 کلو گرام سے زائد چرس اور ہزاروں روپے مالیت 100گرام آئس برآمد کرکی ہے، جبکہ ایس ایچ او تھانہ ریگی عرفان خان نے کاروائیوں کے دوران6 افرادکو گرفتار ان کے قبضے آدھا کلو گرام چرس،4 بوتل شراب اور ایک عدد پستول برآمد کر لیا ہے گرفتارہونے والے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔