اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی کا بازاروں کا معائنہ

  اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی کا بازاروں کا معائنہ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلہ فہیم بہمراہ ہلال فوڈ اتھارٹی ٹیم نے تخت بھائی بازار کی چیکنگ کی۔ دوران چیکنگ مختلف مصنوعات کی قیمتوں اور کوالٹی کا جائرہ لیا گیا اور خراب کوالٹی رکھنے پر متعدد دوکانات کو جرمانہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اشیائے خوردونوش کی کوالیٹی کو چیک کیا گیا۔ مزید برآں تمام دکانداروں کو صوبائی حکومت کے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -