الحاج ملک طارق اعوا ن کی الحاج غلام احمد بلور سے بلور ہاؤس میں ملاقات

الحاج ملک طارق اعوا ن کی الحاج غلام احمد بلور سے بلور ہاؤس میں ملاقات

  

پشاور(سٹی رپورٹر)گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ممبر کونسل اور صدارتی نیشنل پیس ایوارڈ یافتہ الحاج ملک طارق اعوان بلور ہاؤس پہنچے جہاں انھوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور بزرگ سیاستدان الحاج غلام احمد بلورسے ملاقات کی اور کرؤنا وائرس سے صحت یاب ہونے پرانھیں مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر الیاس بلور، جنرل سیکرٹری حاجی شیر رحمان، ملک عمران جہانگیر اعوان، ملک شکیل بشیر اعوان، پارٹی قائدین وکارکنان اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پرعاشق رسول ؑ الحاج غلام احمد بلور اور امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی۔واضح رہے کہ الحاج غلام احمد بلور گزشتہ ماہ کورونا وائرس کا شکا ر ہو گئے تھے اورانھوں نے ٹیسٹ مثبت آنے پرخود کو گھر میں آئسولیٹ کر دیا تھا اب انکے اہل خانہ کے مطابق انکا دوبارہ کرؤنا کا ٹیسٹ کر وایا گیا ہے جو منفی آیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -