ڈی جی محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا امداد اللہ کی خوشدامن انتقال کر گئیں

ڈی جی محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا امداد اللہ کی خوشدامن انتقال ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل امداد اللہ کی خوشدامن ہفتے کے روز پشاور میں انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کچھ عرصہ سے بیمار اور زیر علاج تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ ہفتے کے دن ہی محلہ زرین آباد انقلاب روڈ چمکنی میں ادا کردی گئی جس میں اہل علاقہ و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جنازے کے بعد مرحومہ کو ان کے آبائی قبرستان حاجی درے میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مرحومہ شبیر اللہ منیجر الائیڈ بنک، فضل ربی محکمہ سوئی گیس کی بھی خوشدامن اور حفیظ اللہ اسد موبی لنک، فضل اللہ لوکل فنڈ آڈٹ اور حسب اللہ کی والدہ ماجدہ جبکہ ممتاز خان ریٹائرڈ ٹریژری آفسر اور وقار خان محکمہ تعلیم کی ہمشیرہ تھیں۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر اور ڈائریکٹر تعلقات عامہ بحرہ مند درانی نے ڈی جی انفارمیشن امداد اللہ سے انکی خوشدامن کی وفات پر تعزیت کی اور مرحومہ کے بلند درجات اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -