سپریم کورٹ،پشاوربی آرٹی منصوبہ کیس ایک ماہ بعد دوبارہ سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ،پشاوربی آرٹی منصوبہ کیس ایک ماہ بعد دوبارہ سماعت کیلئے مقرر

  

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں پشاور بی آرٹی منصوبہ کیس سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ چیف جسٹس نے بی آرٹی منصوبہ سے متعلق کے پی کے حکومت کی اپیل پر بینچ تشکیل دید یا،جسٹس عمر عطاء بندیال کی سر براہی میں تین رکنی بینچ 3 جون کو کیس کی سماعت کریگا۔ عدالتی بینچ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس قاضی امین شامل ہیں۔ پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو بی آرٹی منصوبہ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف کے پی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ کیس کی آخری سماعت ماہ رمضان کے اوائل میں ہوئی تھی۔

بی آر ٹی منصوبہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -