حکومت ایس او پیز کے تحت سکولز کھولنے کا اعلان کرے، عماد اکبر

حکومت ایس او پیز کے تحت سکولز کھولنے کا اعلان کرے، عماد اکبر

  

مردان (بیورورپورٹ) پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن شیخ ملتون کے صدر عماداکبرحسان نے کہا ہے کہ حکومت ایس او پی بنا کر پرائیویٹ سکولز کو کل یکم جون سے کھولنے کا اعلان کریں۔ کرونا کے حالات اب نارمل ہورہے ہیں حکومت بچوں کا تعلیمی وقت ضائع ہونے سے بچائیں۔ مردان پریس کلب میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے مزید لاک ڈاون کے متحمل نہیں۔ایک طرف بچوں کے تعلیم کا وقت ضائع ہو رہا ہے جبکہ دوسری طرف انہیں اداروں میں پڑھانے والے ہزاروں کی تعداد میں اساتذہ تنخواہوں کی عد م ادائیگیوں کی وجہ سے فاقوں پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی بی سی رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک میں بچوں کے سکولز کھول دئیے گئے ہیں کیونکہ کرونا وائرس بچوں میں نہیں پھیل سکتا۔ عماداکبرحسان نے کہا کہ حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو ریلیف پیکج کا اعلان کریں تاکہ ہم تمام اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت نے اعلان نہیں کیا تو ہم زبردست احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -